’کووڈ کے دوران عازمین حج کی تعداد سے متعلق پابندیاں اس سال نہیں ہوں گی‘

’کووڈ کے دوران عازمین حج کی تعداد سے متعلق پابندیاں اس سال نہیں ہوں گی‘

مدینہ منورہ: سعودی حکومت نے کورونا کے دوران عازمین حج  کی تعداد سے متعلق پابندیاں اٹھالی ہیں۔

گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کی زیرصدارت حج و زیارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حج سیزن کے دوران سرکاری اداروں کے آپریشنل پروگرام اور اسکیموں  کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گورنر مدینہ نے کہا کہ کوروناکے دوران عازمین کی تعداد سے متعلق جوپابندیاں تھیں وہ اس سال نہیں ہوں گی، بیرون ملکوں سے اس سال ساڑھے 18 لاکھ عازمین کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

شہزاد فیصل بن سلمان نے کہا کہ ائیرپورٹس اور بندرگاہوں پر عازمین کےخیر مقدم کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *