امریکا نے تیل کی سپلائی کیلئے روس کو ناقابل بھروسہ قرار دیدیا
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے تیل کی سپلائی کے لیے روس کو ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سستے ایندھن کے حصول کے لیے مختلف ملکوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں لیکن تیل کی سپلائی کےلیے روس قابل بھروسہ نہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امید ہے روسی تیل کوکم قیمت پرخریدنے کے لیے ملک زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔