ایران نے بے حجاب خواتین کی شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔
بے حجاب خواتین کی شناخت کیلئے آئندہ ہفتے سے سمارٹ ٹولز اور کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔
ایرانی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننے والوں کو پہلے وارننگ دی جائےگی، دوسری بار خلاف ورزی پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے حجاب قوانین کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
حجاب قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے نیا فیصلہ ملک میں حالیہ مظاہروں کے بعد لازمی حجاب قوانین میں نرمی کے حکومتی فیصلوں پر طاقتور حلقوں کی ناپسندیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔