غزہ: آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں رہا، اسرائیلی محاصرے کا شکار شفا اسپتال کا اعلان

Gaza

غزہ: آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں رہا، اسرائیلی محاصرے کا شکار شفا اسپتال کا اعلان

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں الشفا اسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے باعث طبی سہولیات نہ ہونے سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تمام مریض شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے الشفا اسپتال کا گھیراؤ جاری رکھا ہوا ہے، سیکڑوں محصور افراد اور طبی سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے الشفا کا ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا، اسپتال میں رکھی کئی لاشیں بھی نکال دیں۔

اب الشفا اسپتال ڈائریکٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق الشفا اسپتال میں کوئی آئی سی یو مریض اب زندہ نہیں رہا، الشفا میں رات گئے کم ازکم 22 فلسطینی جبکہ 3 دن میں 55 افراد انتقال کرچکے۔

اس سے قبل انتظامیہ نے کہا کہ الشفا اسپتال میں ہر ایک منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہو رہا ہے، نومولود اور شیرخوار بچوں سمیت بوڑھے اور ہر مریض موت کے قریب ہے اور اسرائیلی محاصرے کے باعث الشفا اسپتال زندہ لوگوں کیلیے کھلا قبرستان بن ہوچکا ہے۔

انتظامیہ نے کہا تھاکہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے  بےگناہ لوگوں اور بچوں کو مرنے کیلئے چھوڑنا جنگی جرائم سے کم نہیں، اسرائیل نے نوزائیدہ بچوں کےانکوبیٹر فراہم کردیا مگر بجلی کےبغیر وہ تابوت سے کم نہیں۔

خیال رہے کہ الشفا اسپتال میں 7000 افراد محصور ہیں جن میں مریض، طبی عملہ اور پناہ لینے والے فسلطینی شامل ہیں، محصور فلسطینیوں کے پاس نہ پانی ہے، نہ بجلی اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی میسر ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *