کراچی میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بونداباندی
کراچی کےمختلف علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کارساز، یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، گلشن جمال ، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش کابھی امکان ظاہر کر رکھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا مطلع ابرآلودرہنے کا امکان ہے، اس دوران کم سےکم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد جبکہ 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔