کراچی میں سمندری ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

karachi weather

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ہے جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *