ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، لاہور میں 43 ڈگری میں 47 ڈگری جیسی گرمی محسوس ہونے لگی

weather update

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، لاہور میں 43 ڈگری میں 47 ڈگری جیسی گرمی محسوس ہونے لگی

پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، لاہور میں 43 ڈگری میں 47 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

سبی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد میں 44، پشاور اور ملتان میں 43 ڈگری جیسی شدت کا احساس ہو رہا ہے۔

کراچی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 38 ڈگری ہوگیا ، شہر قائد میں آج 42 ڈگری جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

آج شام یا رات گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *