کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان
کراچی میں آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ آنے والے تین روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سےہوائیں چل سکتی ہیں۔