بالی وڈ کا کونسا میدان ہے جہاں سلمان خان کا دور دور تک کوئی مقابلا نہیں
بالی وڈ کے بھارتی باکس آفس میں لگاتار سو کروڑ کمانے والی فلموں کی فہرست میں سلمان خان کا مقابلا کرنے کیلئے شاہ رخ خان، عامر خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت کوئی بھی اداکار دور دور تک میں موجود نہیں۔
سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے سو کروڑ کلب میں شامل ہونے کے بعد ان کی لگاتار سو کروڑ کمانے والی فلموں کی تعداد سولا ہوگئی ہے جو کہ بالی وڈ کا ایک ریکارڈ ہے۔
سلمان خان نے بھارت کے مقامی باکس آفس پر 2010 سے شروع ہونے والے سو کروڑ کلب فلموں کے آغاز کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، دبنگ اس کے بعد ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، جے ہو، کِک، بجرنگی بھائی جان، پریم رتن دھن پایو، سلطان، ٹیوب لائٹ، ٹائیگر زندہ ہے، ریس 3، بھارت، دبنگ 3 اور اب کسی کا بھائی کسی کی جان نے بھی سو کروڑ کمالیے جو کہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو اگلی ایک دو دہائیوں میں ٹوٹتا ہوا نظر نہیں آتا۔