حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے لٹر کمی کردی گئی۔قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 مئی تک ہوگا۔