سابق ویراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹورشتہ ازدواج میں منسلک ۔
سابق ویراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹورشتہ ازدواج میں منسلک ۔
شہید مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں ہوا،ذوالفقار جونیئر نےاپنی بہن فاطمہ بھٹو کےنکاح کی تصدیق کر دی۔
فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ان کا نکاح جبران سے ہوا
فاطمہ بھٹو کے بھائی ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن کی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اپنے والد میر مرتضی بھٹو کی جانب سے یہ خوشخبری سناتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ فاطمہ بھٹو اور گراہم کا نکاح کل ہمارے گھر، 70 کلفٹن میں ایک تقریب میں ہو گیا ہے۔ فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تقریب ان کے دادا ذولفقار علی بھٹو کی لائبریری میں ہوئی جس میں قریبی افراد نے شرکت کی۔ یہ جگہ میری بہن کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ملک میں لوگوں کو درپیش مشکل حالات کے مدنظر ہم سب نے اس تقریب کا شاہانہ انداز میں اہتمام غیر مناسب سمجھا، ذوالفقار علی بھٹو جونیر کی ٹویٹس
ذولفقار علی جونیئر نے انسٹا گرام پر اپنے تفصیلی ٹویٹ میں لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فاطمہ بھٹو اور گراہم کے لیے دعا کریں۔ ان کی ٹویٹ کے مطابق گراہم کا نیا نام جبران ہو گا۔