‘100 روپے ہی دے دیں’، افتخار احمد نے ساتھیوں کے عیدی مانگنے پر کیا ٹوئٹ کی؟
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور ساتھیوں سمیت مداحوں میں ‘چاچا’ کے نام سے مقبول افتخار احمد نے ساتھیوں کی جانب سے عیدی مانگنے پر مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں پہلے ڈریسنگ روم میں بابراعظم نے افتخار احمد سے عیدی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمیں عیدی دینا بنتا ہے، اس موقع پر رضوان نے بھی بابر کا ساتھ دیا اور افتخار سےعیدی مانگی۔
ویڈیو میں پیچھے سے آواز آئی کہ چاہے 100، 100 روپے ہی دے دیں، لیکن عیدی دیں۔
ویڈیو کے دوسرے حصے میں گراؤنڈ میں افتخار احمد کے ہمراہ عماد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ موجود ہیں جس میں حارث کہتے ہیں ‘ہمیں عیدی دیں گے افتی بھائی’۔
افتخار احمد نے یہ ویڈیو ٹوئٹ کی اور مداحوں سے مشورہ مانگا کہ ‘کیا میرا ان سب کو عیدی دینا بنتا ہے؟’