ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی
اسلام آباد: ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی، اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے کیا ہے۔
سورج کو گرہن لگنے والے ممالک میں آج چاند نظر نہیں آئے گا، ماہرین
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبوں میں منعقد کیے گئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات کے نمائندے اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوئے۔
زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے، شہر منٹ تھا۔
ڈی جی اوقاف لاہور آصف فرخ کے مطابق لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت 7 بجکر 10 منٹ تھا۔
پورا چاند، خود کشیوں کے رحجان میں اضافہ کرتا ہے، تحقیقی رپورٹ
پاکستان میں آج 29 واں روزہ ہے، شوال کا چاند نظر آنے کی امید ہے لیکن ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔
اس ضمن میں ماہرین نے بتایا تھا کہ سائنسی اعتبار سے پاکستان میں چاند کی عمر 9 گھنٹے 49 منٹ ہے جس کی وجہ سے وہ دکھائی نہیں دے گا کیونکہ 20 گھنٹے سے زائد عمر کا چاند نظر آتا ہے۔
برونائی میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے معنی ہوئے کہ عیدالفطر برونائی میں ہفتے کے دن منائی جائے گی۔