وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کا درس دیتا ہے اورسندھ میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور تمام مذاہب کو عبادات، رسومات اور تہوار منانے کی بھرپور آزادی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبودسمیت تمام آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کی مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹر بے آسرا اور مستحق افراد میں خوشیاں تقسیم کرنے کا نام ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباددیتے ہوئے
