خرم انیس روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271کے جوائنٹ سیکریٹری مقرر
کراچی (indusicon) معروف کاروباری و سماجی شخصیت صدر روٹری کلب کراچی نیکسس خرم انیس کو روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271کا سال 2023-24 کے لئے جوائنٹ سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ گورنر 3271حنیف خان نے کہا کہ خرم انیس روٹری کلب کی نمایاں پوزیشنز پر کام کرچکے ہیں اوروہ اپنے وسیع تجربہ سے روٹری انٹرنیشنل کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں گے۔ خرم انیس نے اپنی تقرری پر ڈسٹرکٹ گورنرمحمد حنیف خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ کے پلیٹ فارم سے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری پروجیکٹس کو بحسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے
میں ہر ممکن تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ روٹری پاکستان کی عوام کی خدمت میں کافی فعال کردار ادا کر رہی ہے اور دیگر صاحب ثروت لوگوں کو بھی روٹری کے اس مشن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ واضح رہے سال 2023-24کے لئے روٹری انٹرنیشنل کے صدر گورڈن میکنلی جبکہ روٹری ڈسٹرکٹ 3271کے لئے محمدحنیف خان گورنر اپنے عہدے کا چارج جولائی کے مہینے سے لیں گے۔