عورت کی زندگی میں آنے والا دوسرا مرد سانپ ہوتا ہے: نادیہ خان

Nadia Khan

عورت کی زندگی میں آنے والا دوسرا مرد سانپ ہوتا ہے: نادیہ خان

پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے دل کا حال مردوں کے سامنے نہ رکھیں یا بریک اپ یا کوئی رشتہ ختم ہونے کے بعد کسی مرد کے سامنے نہ روئیں۔

حال ہی میں نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ حبا علی و دیگر خواتین بھی شریک تھیں۔

دوران گفتگو نادیہ خان نے معاشرے میں عورتوں کو پیش آنے والے مسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  اگر کسی عورت کو طلاق ہوجائے یا اس کے  تعلقات کسی شخص سے ختم ہوجائیں تو وہ فوری طور پر کسی بھی صورت میں دوسرے مرد کے ساتھ رابطہ نہ رکھے، اس حوالے سے اپنے دوست یا آفس کے کولیگ کو نہ بتائے۔

 

انہوں نے کہا ایسا کرنے سے سامنے والا لازمی آپ کا فائدہ اٹھائے گا کیونکہ اس مشکل وقت میں جو مرد آپ کے پاس آئے گا وہ آپ کا فائدہ اٹھانا چاہے گا۔

نادیہ خان نے خواتین کی زندگی میں آنے والے اس قسم کے مردوں کو سانپ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ایسے ہی مرد حضرات سے بچنا چاہیے اور اس وقت ہی انہیں مضبوط ہونا چاہیے۔

دوران گفتگو نادیہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ ہمیشہ رومانوی تعلق ختم ہونے یا بریک اپ کے بعد خود مختار بنیں، اپنے پیروں پر کھڑی ہوں پھر اس قسم کا تعلق دوبارہ رکھیں، عام طور پر خواتین اپنے سابق شوہر یا بوائے فرینڈ کو جلانے کے لیے رشتے میں آجاتی ہیں، بعدازاں انہیں خود اپنی اس غلطی کا احساس ہوتا ہے لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *