ورلڈکپ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جوز بٹلر کا کہنا تھا گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج برقرار رکھا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔
خیال رہے کہ بھارت ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 5 میچوں میں 4 شکستوں کے بعد سب سے آخری نمبر پر ہے۔