2 روز اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر سستا ہوگیا

Dollar Rate

2 روز اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر سستا ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ  ایک روپے 48 پیسے کم ہوا ہے۔

ڈالر کا بھاؤ آج کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 81 پیسے ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 280 روپے کا ہے۔

گز شتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد 280  روپے 29 پیسے پر کاروبار کا اختتام ہوا تھا۔ 

اس سے قبل انٹر بینک میں مسلسل 28 روز کمی کے بعد 17اکتوبر کو  ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوا تھا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *