سب سے بڑا مقابلہ: قومی ٹیم نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچ گئی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ہوٹل سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچ گئی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا جب کہ میچ کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔
آج صبح ہوتے ہی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آنا بھی شروع ہوگئی ہے۔