ماہرہ خان نے اپنی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں
https://www.instagram.com/p/CyHCVuvsziM/?utm_source=ig_embed&ig_rid=17aa1875-12d7-461e-853a-9900dc3d2703
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر جاری کردیں۔
ماہرہ نے انسٹاگرام پر مہندی کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس تقریب کے لیے جامنی رنگ کی فراک پہنی جس پر انہوں نے تقریب کی مناسبت سے نارنجی رنگ کا دوپٹہ پہنا۔
تصاویر میں انہیں پھولوں کی چادر تلے اسٹیج پر لایا جارہا ہے، اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے نکاح سمیت دعائے خیر اور مایوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
https://www.instagram.com/p/CyAdsg2s3xs/?utm_source=ig_embed&ig_rid=2db1c561-98b6-4423-abe5-33a65afcc624