پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار دیکر خارج
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار دیکر خارج کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ 2013 کی اسمبلی معیاد پوری کرکے ختم ہو چکی ہے، استعفے سے متعلق درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست غیر مؤثر قرار دےکرخارج کر دی۔