آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے نواسئہ رسول ﷺ کی یاد میں ”نیازِ امام حسینؓ (دعوتِ حلیم)‘‘ کا اہتمام

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے نواسئہ رسول ﷺ کی یاد میں ”نیازِ امام حسینؓ (دعوتِ حلیم)‘‘ کا اہتمام

نیازِ امام حسینؓ میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اداکار، گلوکار اور فنکار برادری سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کراچی (indus icon ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نواسئہ رسول ﷺکی یاد میں سید الشہداءامام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں نیازِ امام حسینؓ (دعوتِ حلیم) کا پرتقدس اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں کیا۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور گورننگ باڈی کے اراکین نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ نیاز امام حسین ؓ(دعوتِ حلیم)میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، حافظ نعیم، ظفر عباس، حیدرعباس رضوی، احمد چنائے ، سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ، مظہر عباس، اخلاق احمد،کامیڈین علی حسن، کاشف، رﺅف لالہ سمیت مختلف اداکاروں، فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ یوم شہادت حسین کے نام سے منسوب یہ نیاز ہے ، اللہ پاک ہمیں سیرت حسین پر عمل پیرا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، انہوں نے کہاکہ گورنر ہاﺅس میں سندھ بھرسے آئی ٹی کورس فری کروائے جا رہے ہیں ، ایک لاکھ خاندانوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کے علاوہ راشن ڈرائیو سے ایک لاکھ گھروں تک راشن پہنچے گا۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ ہم ہر سال ممبران اور ان کی فیملی کے نیاز امام حسین کا اہتمام کرتے ہیں یہ ایک کنبہ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *