اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 282 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1083روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 177روپے سے بڑھ کر 201 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2092 روپے سے  بڑھ کر 2374 روپے ہوگئی ہے۔

کمرشل سلنڈر کی قیمت 8049 روپے سے بڑھ کر  9132 روپے ہوگئی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *