سابق خاتون اول بشریٰ بی بی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی احمد مجتبیٰ کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں پیش نہیں ہوئے، ان کی طلبی کے نوٹس گھروں کے باہر چسپاں کروائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور احمد مجتبیٰ نے لاہور ہائی کورٹ سے 6 جولائی تک حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے دیپالپور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں طلب کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے بھیجے گئے طلبی کے نوٹس میں بشریٰ بی بی کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں، عدم پیروی یا غیرحاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا گیا تھا جبکہ بشریٰ بی بی کے وکلا علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا تھا۔ بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *