نادیہ افگن نے ماہرہ خان کے حوالے سے پوچھےگئے سوال پر کیا جواب دیا؟
نادیہ افگن کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے کام کرنےکا اصول پسند نہیں آیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن حال ہی میں ایک نجی شو کی مہمان بنیں جہاں ان سے دلچسپ سوال و جواب کیےگئے۔
ایک سوال کرتے ہوئے میزبان کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ایک بار کام کیا تھا۔
نادیہ افگن نےکہا کہ انہیں ماہرہ خان کےکام کرنےکا اصول پسند نہیں آیا لیکن وہ ایک اچھی خاتون ہیں، نادیہ افگن کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
یاد رہےکہ نادیہ افگن نے اپنے ایک اور حالیہ انٹرویو میں جیو کے مقبول ڈرامے ‘تیرے بن’ میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اوور ریٹڈ کہا تھا، جس پر یمنیٰ زیدی کے حق میں دیگر اداکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا تھا۔