عید پر گوشت کا زیادہ استعمال صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے: ڈاکٹرز نے خبردار کردیا

عید پر گوشت کا زیادہ استعمال صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے: ڈاکٹرز نے خبردار کردیا

قربانی کے گوشت سے متعلق طبی ماہرین نے ہدایات جاری کردیں۔

ڈاکٹر ارشد ہمایوں کے مطابق جانور ذبح کرنے کے لیے اوزاروں کو اچھی طرح صاف کریں، ذبح کے بعد گوشت دو گھنٹے رکھنے کے بعد پکائیں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت میں خون کا رہ جانا بیماریوں کا باعث ہوتا ہے لہٰذا گوشت اچھی طرح دھوئیں۔

ڈاکٹر ارشد ہمایوں کا کہنا تھاکہ گوشت پکانے کے لیے مرچ مصالحوں اور گھی کا استعمال کم سے کم کریں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد کا تھاکہ گوشت کو زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک کے لیے ڈیپ فریزر میں محفوظ کریں، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، یورک ایسڈ اور دل کے مریض میانہ روی سےگوشت استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کے ہمراہ سبزی، دہی اور زود ہضم چیزوں کا استعمال کریں، گوشت کھانے کے بعد سبز قہوے کا استعمال ہاضمے میں مدد دے گا۔

پمز اسلام آباد کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے عید الاضحیٰ سے متعلق بتایا کہ عید کے دنوں میں گوشت کا زیادہ استعمال صحت پرمنفی اثرات ڈال سکتا ہے لہٰذاعید کے دنوں میں کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

کارڈیولوجسٹ پمز ڈاکٹر اختر علی بندیشہ کے مطابق دل کے مریض مرغن غذائیں کھانے سے پرہیز کریں،دل کے مریضوں کے لیے بڑا گوشت مضر ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور نمازِ فجر کے بعد سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

 
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *