کراچی، ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

کراچی، ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑ کر جانے والے ملزم جبران کو حراست میں لے لیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جنوبی اسد رضا کے مطابق ملزم جبران عرف جمی کو سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کیا گیا تھا  اور ڈیفنس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والی لڑکی کا والد بھی کراچی پہنچ گیا ہے اور اس کا باضابطہ طور پر بیان بھی قلمبند کیا جارہا ہے جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ اس سے قبل لڑکی کی ساس اور شوہر کو بھی پولیس حراست میں لے چکی ہے جبکہ واقعے میں جو گاڑی استعمال کی گئی تھی اسے کرائے پر حاصل کرنے والا شخص بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے جس میں حتمی طور پر وجہ موت کا تعین ہوسکے گا جس کے بعد قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

واقعے کا پس منظر کیا ہے؟

واضح رہےکہ ہفتےکی صبح کراچی کے جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طور پر لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا۔

اسپتال حکام کے مطابق لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی جو ٹک ٹاکر تھی، اس کی عمر 18 سال ہے اور جب اسے اسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *