کترینہ کی کونسی فلم میں وکی کوشل کو آڈیشن کے بعد ریجیکٹ کردیا گیا تھا؟

کترینہ کی کونسی فلم میں وکی کوشل کو آڈیشن کے بعد ریجیکٹ کردیا گیا تھا؟

بالی وڈ کی پسندیدہ میاں بیوی کی جوڑیوں میں سے ایک کترینہ کیف اور  وکی کوشل سے متعلق حال ہی میں اداکار شارب ہاشمی نے انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شارب ہاشمی نے بتایا کہ کترینہ کیف کی ایک فلم کے لیے  وکی کوشل کا  آڈیشن کیا گیا تھا، بعدازاں ڈائریکٹر سمیت دیگر ممبران نے فیصلہ کیا کہ یہ کردار  وکی کے لیے موزوں نہیں۔

شارب ہاشمی کے مطابق بعدازاں وکی کی جگہ انہیں یہ کردار پیش کیا گیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

یہ فلم 2012 میں ریلیز ہونے والی ‘جب تک ہے جان’ تھی جس میں کترینہ کیف، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

فلم میں شارب ہاشمی ‘زین’ کے اہم کردار میں نظر آئے تھے۔

رومانس اور ڈرامہ سے بھرپور فلم جب تک ہے جان کے دیگر کرداروں میں آنجہانی رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو سنگھ کپور بھی تھیں۔

واضح رہے کہ وکی کوشل 2012 میں ہی اداکاری کے میدان میں آئے تھے تاہم ایکشن سے مالا مال فلم ‘اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک’ وہ فلم ثابت ہوئی جس نے وکی کوشل کو راتوں رات اسٹار  بنادیا۔

2019 میں ریلیز ہونے والی اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک میں یامی گوتم سمیت  پاریش راول، کیرتی کولہاڑی اور موہت رائنا مرکزی کرداروں میں تھے۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوئی تھی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *