جامعہ کراچی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا اعلان، اسکالرشپ میں بھی اضافہ
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے2023ء میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی نے پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ 35 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار روپے کردی ہے۔ ملک میں یہ واحد ادارہ ہے جو ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لینے والے تمام طالب علموں کو اسکالرشپ دیتا ہے۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق 6 ہزار روپے فیس برائے داخلہ کارروائی سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جاسکتی ہے۔