بھارتی اینکر کی طوفان کی رپورٹنگ میں اوور ایکٹنگ، جوہی چاؤلہ نے اپنی فلم کا کلپ شیئر کردیا

بھارتی اینکر کی طوفان کی رپورٹنگ میں اوور ایکٹنگ، جوہی چاؤلہ نے اپنی فلم کا کلپ شیئر کردیا

سمندری طوفان بپر جوائے کی رپورٹنگ کے دوران گرنے پڑنے اور لہرانے کے طوفانی انداز پر  بھارتی اینکر کی طوفانی اوور ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز ومزاح کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز بھارتی نیوز چینل ری پبلک کی اینکر شویتا ٹریپاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں وہ طوفان کی رپورٹنگ کے دوران گرنے پڑنے اور لہرانے کی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے فلم کا کلپ شیئر کرنے کے بعد میمز کا طوفان آگیا اور ان کی پوسٹ پر طرح طرح کے میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب سمندری طوفان بپرجوائے کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔

بپرجوائے گجرات سے ٹکرایا تو اس دوران طوفانی ہواؤں نے ہر چیز کو اپنی جگہ سے ہلا کر رکھ دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے جبکہ سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *