اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ

اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما اور  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز  اشرف کی گاڑی کو  حادثہ پیش آیا ہے۔

قومی اسمبلی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثےکی تصدیق کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اطلاع کے مطابق حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔

راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی جس کو  بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے تاہم گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *