لاہور کی جھلسا دینے والی گرمی سے کرکٹرز پریشان، کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے لگی

لاہور کی جھلسا دینے والی گرمی سے کرکٹرز پریشان، کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے لگی

لاہور: لاہور کے شدید گرم موسم نے قومی کرکٹرز کو پریشان کر دیا۔

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے کرکٹرز کا کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

کیمپ میں آج کھلاڑیوں کا پہلا روز تھا، پہلا سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے جبکہ دوسرا ڈھائی بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور کی جھلسا دینے والی گرمی میں کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے لگی ہے اور کھلاڑیوں نے گرمی کی وجہ سے کیمپ کے اوقات تبدیل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے کیمپ کو صبح اور شام کے اوقات میں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو اوقات کار کی تبدیلی کے لیے مشاورت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق دوسرے روز بھی قومی کرکٹرز کی ٹریننگ دن کے اوقات میں شیڈول ہے۔

 
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *