امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد: امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،جس سے آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا، فروری میں منی بجٹ میں سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے سے 45 سے 55 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔