ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے دوبئی،اجمان اورابوظہبی کی مختلف فش ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کیا،
جس میں ابو ظہبی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی سرفہرست تھی۔ابو ظہبی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے پوری فش مارکیٹ کا جائزہ لیا،اس موقع پر ابوظہبی فش مارکیٹ کے چیئرمین نے کراچی فش ہاربر میں نیو فش لینڈنگ مارکیٹ بنانے میں زاہد ابراہیم بھٹی کی خواہشات کو سراہا۔ابو ظہبی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جبکہ مستقبل قریب میں ایف سی ایس اورابوظہبی ایف سی ایس مل کر ایکسپورٹ کو مزید بڑھائیں گے۔اور آئندہ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے متحدہ عرب امارات کی تمام فش مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ پرانے مول آفسیز کی جگہ پر اسٹک ہولڈرز اور ماہی گیروں کے لئے کراچی فش مارکیٹ کویورپ،امریکہ یو اے ای کی طرز پر انٹر نیشنل مارکیٹ بنائیں گے۔جس کا سنگ بنیاد بہت جلد پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت رکھے گی۔منصوبے کی تکمیل کے بعد ماہی گیروں،اسٹک ہولڈرز اور وطن عزیز کومالی فائدہ ہو گا۔