لاہور میں مقابلہ حسن: سفینہ شاہ مس پاکستان ورلڈ بن گئیں
لاہور میں مقابلہ حسن کی مس کراؤن تقریب میں مصباح ارشد مس پاکستان اوورسیز، سفینہ شاہ مس پاکستان ورلڈ اور بینش جارج نے مس پاکستان یونیورس کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
لاہور میں حسیناؤں کو تاج پہنانے کی رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں جیوری نے ماڈلز کو مس پاکستان اوورسیز، مس ورلڈ پاکستان اوردیگر ٹائٹلز سے نوازا۔
مس کراؤن تقریب میں مصباح ارشد مس پاکستان اوورسیز، سفینہ شاہ مس پاکستان ورلڈ، بینش جارج مس پاکستان یونیورس اور علینہ خان نے مس ٹرانس ویمن 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ماڈلز اور ٹرانس ویمن نے ایونٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے فیشن کی دنیا میں تازہ ہوا کا جھونکا قراردیا۔