52 سالہ تھائی شخص کی صحت کا ایسا منفرد راز جسے جان کر حیران ہوجائیں گے
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے حال ہی میں اپنی اچھی صحت کا راز بتایا جسے جان کر لوگ حیران اور پریشان بھی ہوگئے۔
تھائی لینڈ کے صوبے ترانگ سے تعلق رکھنے والے 52 سالا روجا کورن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بہترین صحت کا راز مگر مچھ کا خون ہے جسے وہ شراب میں ملا کر دن میں دو بار پیتا ہے۔
اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ پہلے ہر وقت جسمانی طور پر کمزور اور تھکا ہوا رہتا تھا لیکن جب سے اس نے مگرمچھ کا خون پینا شروع کیا، صحت میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے ، اس کا خیال ہے کہ مگر مچھ کا خون جسم کے کئی اعضاء اور اعصابی نظام کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تھائی تاجر نے دو ماہ قبل مگرمچھ کا خون اس وقت پینا شروع کیا جب مگر مچھوں کے ایک فارم کا مالک مگر مچھ کے خون سے بنا کاک ٹیل فروخت کر رہا تھا، مگر مچھ کےخون سے بنے اس مشروب کے ایک گلاس کی قیمت 6 سے 9 ڈالر تھی۔
صوبہ ترانگ میں مگرمچھوں کے سب سے بڑے فارم کے مالک کا کہناہے کہ مگر مچھ کے خون سے بنے میرے اس خصوصی مشروب جس میں شراب بھی ملائی جاتی ہے، خون کے سرخ خلیات، پلیٹلیٹس کی تعداد کو بڑھاتا ہے۔
تھائی تاجر کا کہنا ہے کہ وہ دن میں دو بار مگر مچھ کے خون سے بنا یہ مشروب پیتا ہے اور میری صحت کا راز بھی یہی ہے۔