وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی: پی ٹی اے

وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی: پی ٹی اے

پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

تاہم اب انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ کچھ دیر میں سروس مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہداہت پر انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *