بل گیٹس کی پیشگوئی
نیویارک: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ییشگوئی کی ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ڈیڑھ سال میں بچوں کو پڑھنے اور لکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہو گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کسی انسان جتنے ہی اچھے استاد ثابت ہو سکتے ہیں اور موجودہ دور کے چیٹ بوٹس پڑھنے لکھنے کی بہت زیادہ قابلیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں طلبہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں گے۔ تبدیلی آ رہی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کو استاد کے طور پر استعمال کرنے سے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔