آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت مل گئی

Technology

آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت مل گئی

پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت مل گئی۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل اجلاس میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کا موجودہ حجم 2.6 ارب ڈالرز سے 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کر سکتا ہے، اس سے پہلے آئی ٹی کمپنیوں کو صرف 35 فیصد تک ڈالرز رکھنے کی اجازت تھی۔

نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پابندی کے باعث متعدد کمپنیوں نے بیرون ممالک اپنے اکاؤنٹ کھول رکھے تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *