بعض فیس بک اکاؤنٹس پر آٹو میٹک فرینڈ ریکویسٹ جانے کا معمہ حل

facebook

بعض فیس بک اکاؤنٹس پر آٹو میٹک فرینڈ ریکویسٹ جانے کا معمہ حل

حال ہی میں متعدد ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آئیں کہ انہوں نے جن افراد کی فیس بک پروفائل وزٹ کی انہیں ازخود فرینڈ ریکویسٹ جا پہنچی۔

ٹوئٹر پر اس حوالے سے کئی ٹوئٹس بھی سامنے آئی تھیں جس میں صارفین نے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا  تھا کہ ان کے اکاؤنٹس سے  آٹومیٹکلی ان اکاؤنٹس پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی گئی ہیں جنہیں انہوں نے حال ہی میں وزٹ کیا تھا۔

ان شکایات کے بعد فیس بک کے صارفین اپنی پرائیویسی کے حوالے سے خاصے فکر مند تھے۔

ان شکایتوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ دراصل ایک بگ تھا جس پر کمپنی کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے معذرت بھی کرلی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بگ کی اطلاع بنگلا دیش، فلپائن اور سری لنکا کے صارفین نے دی تھی۔

 میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  میٹا اس  خرابی  پر  معذرت خواہ ہے، کمپنی نے فوری طور پر اس خرابی کا نوٹس لیا اور اس پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *