ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

World Cup

ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر اپنا تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کرلیا جبکہ  پاکستان کی تمام امیدوں پر بظاہر پانی پھیر دیا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سب سے آسان طریقہ یہی تھا کہ سری لنکا نیوزی لینڈ کو شکست دے لیکن پاکستانی شائقین کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا پہلے ہی ناک مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، آخری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ  پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ تھا۔

تاہم سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کی بھاری مارجن سے جیت کے بعد پاکستان اور افغانستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے جبکہ کیویز کا راستہ بہت آسان ہوگیا۔

پاکستان اور افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا آخری میچ تو جیتنا ضروری ہی تھا تاہم اب کم رن ریٹ کی وجہ سے افغانستان اور پاکستان انتہائی مشکل میں آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

افغانستان اور پاکستان 8 ،8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ 

افغانستان کو کل جنوبی افریقا اور پاکستان کو ہفتے کو انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے۔

 افغان ٹیم اور پاکستان کا اب آخری میچ میں جیت کے باوجود کم رن ریٹ کی وجہ سے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

  1. پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 300 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 13 رنز پر آؤٹ کرے۔
  2. پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر350 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 62 رنز پر آؤٹ کرے۔
  3. پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 400 رنز بنائے تو وہ  پھر انگلش ٹیم کو 112 رنز پر آؤٹ کرے۔
  4. پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 450 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 161 رنز پر آؤٹ کرے۔

اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور پاکستان اسے 50 رنز پر محدود کر دے تو گرین شرٹس کو 2.5 اوورز میں ہدف مکمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف 438 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی جوکہ بظاہر ناممکن ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *