گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

world cup Ausvafg

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کےخلاف ڈبل سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ 

7 اکتوبر کو ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلوی بیٹر میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

گلین میکسویل آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں اب تک مجموعی طور پر 11 ڈبل سنچریاں اسکور ہوچکی ہیں لیکن میکسویل کی ڈبل سنچری گزشتہ تمام ڈبل سنچریوں سے منفرد ہے۔

جی ہاں! میکسویل ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔

اس کے علاوہ میکسویل پہلے  نان اوپنر بیٹر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی، اس سے قبل تمام ڈبل سنچریاں اوپنرز نے بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ  آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

 

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *