ورلڈکپ: بھارت کی انگلینڈ کیخلاف 100 رن سے کامیابی، انگلش ٹیم کو پانچویں شکست
آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بہت آسان کرلیا۔
بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشن امپاسبل ہوگیا، انگلینڈ کی 6 میچز میں یہ پانچویں ہار ہے۔
لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔