ورلڈکپ کے اہم میچز سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے اچھی خبر
آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران بنگلاد یش کے خلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن تیزی سے صحت یاب ہونے لگے۔
کین ولیمسن بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجرڈ ہو ئے تھے اور انگوٹھا زخمی ہونے کی وجہ سے وہ ورلڈکپ کے 2 میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ کپتان کین ولیمسن نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا ہے کہ کین ولیمسن نے پہلی مرتبہ بیٹنگ شروع کی ہے،کین ولیمسن نے ابھی ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کی ہے لیکن یہ حوصلہ افزا ہے، اگلے 2 روز کین ولیمسن کی ٹیم کو دستیابی کے لیے اہم ہیں ۔
گیری اسٹیڈ کے مطابق ٹیم کو دستیابی کا انحصار کین ولیمسن کی نیٹ پریکٹس پر ہوگا، مارک چپمین اور لوکی فرگوسن بھی اب بہتر ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان اہم میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔