ورلڈکپ میں مسلسل 5ویں فتح کے بعد کپتان سمیت کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے

World Cup Indan Team

ورلڈکپ میں مسلسل 5ویں فتح کے بعد کپتان سمیت کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں مسلسل پانچویں فتح کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو نیوزی لینڈ سے فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو شارٹ بریک دی ہے جس کے بعد کئی کرکٹرز نے ٹیم کو چھوڑ دیا۔

ٹیم چھوڑنے والوں میں کے ایل راہول ، شریاس ائیر ،جسپریت بمراہ، ویرات کوہلی، روہت شرما اور کئی دوسرے کھلاڑی شامل ہیں،  بریک ملتے ہی بھاڑتی کھلاڑی فیملیز کے پاس چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شارٹ بریک بھارتی ٹیم کے اگلے میچ میں وقفے کی وجہ سے ملی، بھارت اگلا میچ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

بھارتی کھلاڑی اب 26 اکتوبر کو لکھنؤ میں اکٹھے ہوں گے، ایشیا کپ سے مسلسل کھیلنے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی ملی۔

واضح رہے کہ بھارت نے 22 اکتوبر کو دھرمشالہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کیویز کو 4 وکٹوں سے ہرایا، ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے، بھارت کے پانچ میچز جیت کر 10 پوائنٹس ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *