ورلڈکپ، ویزوں کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے: آئی سی سی کا پی سی بی کو جواب

ورلڈکپ، ویزوں کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے: آئی سی سی کا پی سی بی کو جواب

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی مداحوں اور صحافیوں کو ویزے جاری نہ کیے جانے کے معاملے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی سی سی نے یقین دلایا ہے کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

آئی سی سی نے جواب دیا کہ ویزوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے، صحافیوں اور فینز کے لیے ویزوں کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے صحافیوں اور فینز کے ویزے بروقت جاری نہ کرنے پر آئی سی سی سی میں احتجاج کیا تھا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *