پاک بھارت میچ ہوسکےگا یا نہیں؟ بھارتی محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

World cup 2023

پاک بھارت میچ ہوسکےگا یا نہیں؟ بھارتی محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پاک بھارت کرکٹ میچ  سے  پہلے بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی۔

خیال رہےکہ کل ہفتےکو  پاک بھارٹ ٹاکرا احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ سے پہلے بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 

 

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ احمد آباد  ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کےامکانات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے، احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔

واضح رہےکہ بارش کی وجہ سے میچ  مکمل نہ ہونے  پر دونوں ٹیموں کو ایک  ایک پوائنٹ ملےگا۔

 پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوگیا اس پر توجہ نہیں، جو حال میں ہو اس پر توجہ ہے،کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *