ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلش بیٹرز نے ون ڈے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Newzealand

ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلش بیٹرز نے ون ڈے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

آئی سی سی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلش بیٹرز نے ون ڈے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

جمعرات کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل تھیں۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے انگلش بولرز کا بھرکس نکال کر میچ میں یکطرفہ کامیابی حاصل کی لیکن ایک منفرد ریکارڈ انگلینڈ کے بیٹرز نے بنا دیا۔

 نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے۔

اس میچ میں انگلش بیٹرز نے جو منفرد ریکارڈ بنایا وہ یہ ہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی ڈبل فیگرز ( یعنی کم سے کم 10رنز اسکور کیے) میں داخل ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلش بیٹرز کا اسکور:

اس سے قبل ون ڈے کرکٹ کی 52 سالہ تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے 11 کے 11 کھلاڑیوں نے کم سے کم 10 رنز نہیں بنائے تھے۔  

البتہ ماضی میں 5 بار ایسا ہوا  تھاکہ ٹیم کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگرز بھی داخل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے اور رویندرا کی شاندار سنچریوں کی بدولت دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *