سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن بھی ‘مفتے ‘ کے شوقین نکلے

mathew hyden

سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن بھی ‘مفتے ‘ کے شوقین نکلے

سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن بھی ‘مفتے ‘ کے شوقین نکلے۔

عام زبان میں ‘مفتا’ کے معنی مفت کی کھانے والا ہے، دراصل عام طور پر لوگ مفتا اس کھانے کو  بھی کہتے ہیں جو بغیر پیسوں کے  مل جائے۔

اسی مفتے کا ذکر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز بھارتی شہر حیدرآباد میں ہونے والے وارم اپ میچ میں بھی ہوا۔

جہاں سابق آسٹریلوی کرکٹ اور پاکستان کے سابق بیٹنگ مینٹور میتھیو ہیڈن کو کمنٹری کے دوران مفتا یاد آگیا۔

 رمیز راجہ کے ساتھ کمنٹری کے دوران ہیڈن نے کہا کہ’ یقیناً بہت ساری بریانی اور  گوشت، ہم مفتے پر ٹوٹنے والے ہیں’، اس پر رمیز نے بھی ہنستے ہوئے  ان کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ ‘ ہمیں مفتا بہت پسند ہے’۔  

اس کے علاہ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ  پاکستانی ٹیم دین اسلام پر کافی توجہ دیتی ہے جو کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے، پاکستانی ٹیم میں نظم و ضبط مثالی ہے جس کی میں ہمیشہ تعریف کرتا ہوں، آخر کرکٹ میں بھی ایک ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا  باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *