کپتان ڈے کانفرنس: جنوبی افریقی کپتان نے اپنی سوتی ہوئی وائرل تصویر پر خاموشی توڑ دی
ٍبدھ کے روز بھارت میں ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کرکٹ ٹیموں کے کپتان کی ایک کانفرنس ہوئی جس میں صحافیوں نے ان سے چند سوالات کیے۔
اس کانفرنس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما سوتے ہوئے نظر آئے، تصویر سامنے آتے ہی صارفین نے اس پر کئی میمز بنائے۔
کچھ لوگوں نے ٹیمبا باووما کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ ورلڈکپ جیسے اہم ٹورنامنٹ کی اس کانفرنس میں، جسے دنیا بھر کے لوگ دیکھ رہے ہیں، کوئی کیسے سوسکتا ہے۔
لیکن اب افریقا کے کپتان نے خود اس تصویر پر ردعمل دیا اور تصویر کو ہی جھوٹا قرار دے دیا۔
ٹیمبا باووما نے ایک ٹوئٹ کا جواب دیا اور لکھا ‘میں اس تصویر کا قصوروار کمیرے کے اینگل کو ٹہراؤں گا، میں سو نہیں رہا تھا’۔
I blame the camera angle, I wasn’t sleeping 🤦🏽♂️
— Temba Bavuma (@TembaBavuma) October 4, 2023